ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کو سری لنکا کے صدر کا تحریری خط موصول

پير 12/9/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،کو سری لنکا کے صدر محترم رانیل وکرما سنگھے،کا ایک تحریری خط موصول ہوا ہے،جو کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،نےابوظہبی میں وزیر ماحولیات اور سری لنکا کے صدر کے خصوصی ایلچی نصیر احمد سے ملاقات کے دوران  صدر سری لنکا کی طرف سے یہ خط موصول کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان،نے محترم نصیراحمد وزیر ماحولیات اور سری لنکا کے صدر کے خصوصی ایلچی، کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ممتاز دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

سری لنکا کے صدر کے خصوصی ایلچی محترم نصیر احمد،نے بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مجموعی تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کی تصدیق کی اور متحدہ عرب امارات کی اہم علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کی تعریف کی۔

ٹول ٹپ