ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید کی برونڈی کے صدر کو مشرقی افریقی کمیونٹی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ 17/8/2022

یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان؛نے جمہوریہ برونڈی کے صدر جنرل ایوارسٹی ندایشیمی کو ایک تحریری خط بھیجا، جس میں انہیں مشرقی افریقی کمیونٹی کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔

یہ خط وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان نے برونڈی میں متحدہ عرب امارات کے غیر مقیم سفیر ہز ہائینس عبد اللہ الشامسی کی موجودگی میں صدر سے ملاقات کے دوران پیش کیا ہے ۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا،اس کے ساتھ ساتھ  خواہش کی  کہ صدر جنرل ایوارسٹی ندایشیمی اپنی صدارت کے دوران مزید کامیابیوں سے لطف اندوز ہوں اور برونڈی کے لوگوں کے لیے مزید  خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کریں۔

جمہوریہ برونڈی کے صدر جنرل ایوارسٹی ندایشیمی نے بھی اپنی جانب سے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کو مبارکباد کا پیغام دیا اور  متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر ایوارسٹی ندایشیمی نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ برونڈی کے درمیان تعلقات کی مسلسل نمو اور ترقی پر بھی زور دیا، اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کی سرکردہ پوزیشن کو سراہا۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان نے بھی برونڈی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کی تصدیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مفاد کے لیے تعلقات کو مضبوط کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ