ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلق علاقائی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کے تجربے کا جائزہ

منگل 26/7/2022

متحدہ عرب امارات نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلق چوتھی علاقائی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کی، جو پیر کو قاہرہ میں لیگ آف عرب سٹیٹس کے سیکرٹریٹ جنرل کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوئی۔

اس کانفرنس میں کوویڈ 19 کی وبا کے تناظر میں انسانی حقوق پر بحرانوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور یہ عرب لیگ کے سیکرٹریٹ جنرل اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) میں انسانی حقوق کے شعبے کے ڈائریکٹر عزت مآب سعید راشد الحبسی کر رہے تھے۔

اپنے تبصروں میں، عزت مآب سعید راشد الحبسی،نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وبائی مرض کے آغاز سے ہی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر قوانین، پالیسیوں،بچاؤ کی تدابیر، احتیاطی اقدامات  اور ان پر فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا تھا،جس نے وبائی امراض کے اثرات کو محدود کر دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اقدامات اور کوششیں خصوصی طور پر بین الاقوامی تنظیموں جیسے کہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے اداروں،کے میکانزم اور انسانی حقوق سے متعلق کمیٹیوں کے بہترین طریقوں اور سفارشات سے ہم آہنگ ہیں۔

اعزت مآب سعید راشد الحبسی،نے وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر ملک کی طرف سے اپنائی گئی پالیسیوں، پروگراموں اور حکمت عملیوں کا ایک جائزہ بھی پیش کیا۔

ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر متحدہ عرب امارات پوسٹ کوویڈ 19 کی حکمت عملی ہے، جس کا مقصد چھ اہم شعبوں: صحت، معیشت، خوراک کی حفاظت، تعلیم، معاشرہ اور حکومت پر مشتمل ایکشن پلان، پالیسیوں اور میکانزم کے ذریعے حکومتی کام کو تیار کرنا ہے۔

ٹول ٹپ