ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان کی پیرس میں بین الاقوامی انسداد دہشت گردی اکیڈمی کی ڈونرز اور سپورٹرز کانفرنس میں شرکت

جمعرات 14/7/2022

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت نے گزشتہ روز پیرس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی انسداد دہشت گردی اکیڈمی کی ڈونرز اور سپورٹرز کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد تربیت اور قابلیت کے پروگراموں کے ذریعے دہشت گردی کی تمام اقسام کا مقابلہ کرنا ہے۔

عزت مآب نے اس موقع پر ایک تقریر کی جس میں انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ٹھوس عالمی پیشرفت کے باوجود، انتہا پسندانہ نظریات اب بھی ہمارے معاشروں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ایک فوری اور براہ راست خطرہ ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اہم علاقائی اور بین الاقوامی شراکت دار ہے، اور یہ کہ اس کا ماننا ہے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے اور اس کے بنیادی محرکوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بہت ضروری ہے۔

مزید برآں عزت مآب شیخ شخبوط نے فرمایا:"اکیڈمی کے بنیادی اصول مختلف شعبوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔جس میں دہشت گردی سمیت بہت سے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صواب سینٹر اور ہدایہ سینٹر جیسے اسٹریٹجک مراکز کی میزبانی اور ان کا قیام شامل ہے اور اس سلسلے میں قومی صلاحیتوں کو فعال اور ترقی دینے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ،"متحدہ عرب امارات اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام اقسام سے نمٹنے میں کامیابی کا انحصار ان کی بنیادی وجوہات کا حل تلاش کرنے اور امن، خوشحالی اور انسانی بھائی چارے کے حصول کی بنیاد کے طور پر رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر ہے۔ ''

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد کے لیے جمہوریہ کوٹ ڈیوائر کی وزیر دفاع ہز ایکسی لینسی ٹینے برہیمہ اواتارا اور فرانس کی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا۔

ٹول ٹپ