ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور مصر کاخواتین اور صنفی توازن کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 28/6/2022

امارات کونسل برائے صنفی توازن نے عرب جمہوریہ مصر میں بین الاقوامی تعاون کی وزارت کے ساتھ  ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک اور خطے کے ممالک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کرنے کے لیے خواتین اور صنفی توازن کے شعبے میں، دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں جس میں خاص طور پر پانچواں مقصد صنفی توازن اور تمام خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تھا۔

مملکت متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان "خدا ان کی حفاظت کرے" اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، اور صدر عبدالفتاح السیسی، عرب جمہوریہ مصر کے صدر، کی دانشمندانہ قیادت میں صنفی توازن کے شعبے میں مصر کی طرف سے نافذ کیے گئے اہم منصوبوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور ممتاز تعلقات کے فریم ورک کے اندر متعدد شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو متحدہ عرب امارات کو عرب جمہوریہ مصر کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب عرب جمہوریہ مصر میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر ڈاکٹر رانیہ المشاط نے قاہرہ میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امارات کونسل برائے صنفی توازن کی نائب صدر محترمہ مونا غنیم المری، محترمہ شمسہ صالح سیکرٹری جنرل کونسل، اور دبئی پریس کلب کی ڈائریکٹر میتھا بحمید کی موجودگی میں، استقبال کیا۔

محترمہ مونا المری نے اس ملاقات اور صنفی مساوات کے میدان میں مصر کی طرف سے نافذ کیے گئے اہم منصوبوں پر اور ان موضوعات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا جن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صنفی فرق ... مزید کہا کہ مستقبل کے بہت سے مواقع اور منصوبوں میں تعاون کیا جا سکتا ہے اور جو تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح پر لے جاتے ہیں،خاص طور پر یہ کہ دونوں ممالک خواتین کی حمایت اور مختلف شعبوں میں ان کے کردار کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور گزشتہ برسوں میں ان کے لیے معاونت کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محترمہ مونا المری نے مصری خواتین کی گزشتہ برسوں میں مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں ترقی اور کامیابیوں کی تعریف کی۔جو کہ مصر کے وژن 2030 میں خواتین کے کردار کو بڑھانے اور تمام شعبوں اور ملازمت کے عہدوں میں دونوں صنفوں کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ایک مضبوط بنیاد ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف کی حمایت کرتا ہے۔

محترمہ مونا المری نے ایمریٹس کونسل برائے صنفی توازن کا ایک تعارف پیش کیا، جو کہ 2015 میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی ہدایت پر ایک وفاقی حکومت ،ملک میں صنفی توازن کے ایجنڈے کو تیار کرنے اور لاگو کرنے سے متعلق ادارے کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان"خدا ان کی روح کو سکون دے" کے قائم کردہ ملک میں خواتین کی حمایت میں مارچ کو بڑھانے کے لیے۔... یہ واضح کرتے ہوئے کہ کونسل کے مقاصد تمام شعبوں اور ملازمتوں میں صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے کام کرنا ہیں، قیادت کے عہدوں سمیت اور آگے بڑھنے کے لیے، متحدہ عرب امارات اس میدان میں عالمی سطح پر مسابقتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کونسل کی سربراہی عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر،کی اہلیہ محترمہ شیخہ منال بنت محمد بن راشد المکتوم،کر رہی ہیں،انہوں نے متحدہ عرب امارات میں تمام وفاقی اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون اور شراکت داری میں ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کام کیا ہے جبکہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ موثر شراکت داری قائم کی ہے۔

ان کوششوں میں خواتین اور صنفی توازن سے متعلق قوانین اور قانون سازی کا جائزہ لینا شامل ہے، اس کے علاوہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرنا اس کے مختلف اداروں میں صنف کے لیے معاون ماحول کو مستحکم کرنا ہے۔ ان تمام کوششوں نے عالمی رپورٹس اور اشاریوں میں متحدہ عرب امارات کی درجہ بندی میں لمبی چھلانگ کے ساتھ کوالٹی کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

ایمریٹس کونسل برائے صنفی توازن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ کونسل صنفی توازن کے لیے دانشمندانہ قیادت کے وژن اور ہدایات کو حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں صنفی توازن کو ایک ترجیح کے طور پر اگلے پچاس سالہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صنفی توازن کی حکمت عملی 2022-2026 کا اعلان گزشتہ مارچ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے کیا،" خدا ان کی حفاظت کرے"، اور اس میں 4 اہم ستون: اقتصادی شراکت داری، کاروباری، مالیاتی شراکت داری شمولیت، بہبود، معیار زندگی، تحفظ، قیادت اور عالمی شراکت داری، شامل ہیں۔

محترمہ مونا المری نے کہا کہ عرب جمہوریہ مصر کے ساتھ صنفی توازن اور خواتین کی حمایت کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں جو اس شعبے کی ترجیحات کے فریم ورک کے اندر ہیں جو کہ اس شعبے کے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور حکومتوں کے مستقبل کے وژن کے مطابق ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تعاون کے مواقع سے اسٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ ہوگا، علم اور تجربات کا تبادلہ ہوگا، اور پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا صرف دونوں ممالک میں نہیں، بلکہ پورے خطے کے ممالک میں ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی اور سیاسی شعبوں میں جنسوں کے درمیان توازن کا مطلب ایک زیادہ متوازن اور مربوط معاشرہ ہے۔

ڈاکٹر رانیہ المشاط، عرب جمہوریہ مصر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر، نے بھی،دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے تعاون کی سطح پر کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا جس کا مقصد دونوں برادر عوام کی خدمت، مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک میں موجود وسیع امکانات اور متنوع وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کی حیثیت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنا ہے ۔

ڈاکٹر رانیہ المشاط نے مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ترقیاتی تعلقات اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے میں وزارت کی دلچسپی کی تعریف کی جس سے مصری معیشت ان کی فراہم کردہ خدمات اور سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔

ڈاکٹر رانیہ المشاط نے کہا کہ کورونا وبائی مرض نے عرب جمہوریہ مصر میں جاری ترقیاتی کوششوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، جس میں صنفی مساوات کے حصول سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کے پانچویں ہدف کا حصول بھی شامل ہے۔  جیسا کہ کورونا وبا کے دوران 21 اقدامات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں معاون پالیسیوں کو اپنانے کی رفتار کو تیز کیا گیا تھا، جس نے اسے مشرقی خطے کی سطح پر وبائی امراض کے دوران خواتین کی حمایت کے لیے پالیسیوں کی سطح پر پہلا مقام دیا۔

اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا کی رپورٹ، خواتین کو معاشرے میں ایک فعال عنصر کے طور پر بااختیار بنانے اور ترقی کے حصول کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے ریاست کی کوششوں کا حوالہ دیتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے اس سے قبل اقتصادی فورم دی انٹرنیشنل کانفرنس برائے خواتین اور خواتین کی قومی کونسل کے تعاون سے صنفی فرق کو پر کرنے کے لیے ایکسلریٹر شروع کیے تھے۔  اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مصر اس طرح افریقہ اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں پہلا ملک بن گیا ہے جس نے عوامی اور نجی شعبوں اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری میں، کام کے شعبوں میں صنفی فرق کو پر کرنے کے لیے اس (کیٹلسٹ) عمل انگیز کو شروع کیا ہے۔  اور اس طرح لیبر مارکیٹ میں خواتین کے لیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر رانیہ المشاط نے مزید کہا کہ یہ کیٹلسٹ حکومت اور نجی شعبوں، سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان شراکت پر مبنی ہے اور نجی شعبے کی 4 بڑی کمپنیاں اس کیٹالسٹ کی شریک سربراہ ہیں، اور اس کا مقصد کوششوں کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی 100 کمپنیوں کو شامل کرنا ہے۔ اور خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت بڑھانے کی پالیسیاں اس بات پر زور دیتی ہیں کہ صنفی مسائل بہت اہم ہیں۔  یہ عمومی طور پر دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ خواتین معاشرے کا نصف حصہ ہیں، اور ان کی معاشی بااختیاریت معاشی ترقی اور مقامی پیداوار میں اضافے میں معاون ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ ایک موثر معیشت تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت اور صنفی فرق کو ختم کرنے کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔

عرب جمہوریہ مصر کے بین الاقوامی تعاون کی وزیر نے تعلیم کو ترقی دینے اور ڈیجیٹائز کرنے کی کوششوں کے علاوہ علاقائی توانائی کے مرکز میں تبدیل کرنے اور مشرقی بحیرہ روم گیس فورم کے آغاز کے لیے ملک کی کوششوں کا جائزہ لیا۔  اس کے ساتھ ساتھ سماجی تحفظ کے پروگراموں کو وسعت دینے اور پانی اور صفائی ستھرائی کے منصوبوں کو اس طرح سے وسعت دینے کا منصوبہ ہے جس سے ریاست کے آبی وسائل کو محفوظ رکھا جائے اور اس کی پائیداری میں اضافہ ہو۔انہوں نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ایک اہم شعبے کے طور پر سیاحت کی آمدنی کو بڑھانے کے لئے ریاست کی کوششوں کا بھی حوالہ دیا۔

محترمہ شمسہ صالح نے بھی خطاب میں ایمریٹس کونسل برائے صنفی توازن کے اہم ترین اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔جس نے متحدہ عرب امارات میں صنفی توازن کو فروغ دینے اور اسے انسٹی ٹیوٹسنل ورک  کلچر میں تبدیل کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے، پانچویں ہدف کو حاصل کرنے اور عالمی سطح پر صنفی توازن کو فروغ دینے کی کوششوں میں عالمی برادری کی شرکت میں اہم کردار ادا کیا۔ جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، اقوام متحدہ کی خواتین، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک سمیت متعدد متعلقہ عالمی اداروں اور انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری میں انجام دیا گیا ہے ۔

محترمہ شمسہ صالح نے مزید کہا کہ کونسل کے ان مقامی اور بین الاقوامی اقدامات نے مختلف شعبوں میں ہر سطح پر خواتین کی شرکت کے فیصد٪ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ ساتھ قیادت کے عہدوں پر ان کی نمائندگی کا فیصد٪ بھی بڑھایا ہے۔ جس نے مسابقت کے اشارے اور عالمی رپورٹس میں اپنی درجہ بندی میں ایک قابل دید کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹول ٹپ