ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کا اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران الاقصیٰ میں صورتحال کو پرسکون بنانے کی اہمیت پر زور

جمعرات 21/4/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان وزیر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون،نےصورتحال کو پرسکون کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپڈکے ساتھ فون پر بات چیت میں دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خطے کی صورتحال اور باہمی تشویش کی تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یروشلم کی قانونی اور تاریخی حیثیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بین الاقوامی قانون کے تحت اردن کی ہاشمی بادشاہی کے مقدس مقامات پر سرپرستی کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اسرائیلی حکومت کے 'اسرائیلی پرچم مارچ' کو باب العمود کے علاقے تک پہنچنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ اور نیز جمعہ سے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک غیر مسلم زائرین کو الاقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے سے روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے-

شیخ عبداللہ نے کہا کہ ''ہمارے خطے کو استحکام اور ترقی کے تمام راستوں پر آگے بڑھنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔''

انہوں نے پاس اوور کے موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ریاست اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ٹول ٹپ