ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی چاڈ کے صدر سے ملاقات

پير 05/12/2022

عزت مآب راشد سعید الشمسی, جمہوریہ چاڈ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ نے ہز ایکسی لینسی لیفٹیننٹ جنرل مہمت ادریس ڈیبی اٹنو، عبوری فوجی کونسل کے رہنما اور چاڈ کے صدر، سے  دارلحکومت نِاجمینہ  کے صدارتی محل میں، متحدہ عرب امارات اور افریقی تعلقات کے قیام کی 51 ویں سالگرہ کے جشن کے ایک حصے کے طور پر ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران عزت مآب راشد سعید الشمسی, جمہوریہ چاڈ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان؛ اور ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران؛ کی جانب سے مبارکباد کا  پیغام پہنچایا۔اس کے ساتھ ساتھ ہز ایکسی لینسی ڈیبی اور چاڈ کے لوگوں کی  مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ہز ایکسی لینسی لیفٹیننٹ جنرل مہمت ادریس ڈیبی اٹنو، عبوری فوجی کونسل کے رہنما اور چاڈ کے صدر، نے بھی جواباً متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم، اور دبئی کے حکمران کو مبارکباد پیش کی ،اور متحدہ عرب امارات اور لوگوں کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چاڈ کے صدر، ہز ایکسی لینسی لیفٹیننٹ جنرل مہمت ادریس ڈیبی اٹنو،  نے یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، کو ایک تحریری پیغام دیا جس میں انہوں نے 51 ویں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر عزت مآب شیخ محمد  کو مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ چاڈ کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک اور عوام کے مفادات اور خواہشات کے حصول کے لیے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ