ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا فون موصول ہوا

هفته 03/12/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان؛ کو آج وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوا ، جس کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کے موقع پر صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک  خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان؛ نے بھی جواباً وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حسن سلوک اور متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے تئیں ان کے مخلصانہ جذبات کے لیے تہہ دل سے شکریہ اور تعریف کا اظہار کیا،اور پاکستان اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی و کامیابی اور خوشحالی و سلامتی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ٹول ٹپ