ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کےسفارت خانے کی جمہوریہ کوٹ ڈی آئیور میں غاف کے درخت لگانے کی نگرانی

پير 07/11/2022

عابدجان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے  محترمہ کنڈیا کیمارا وزیر مملکت، وزیر برائے امور خارجہ، افریقی انٹیگریشن اور کوٹ ڈی آئیوری کا ڈائاسپورہ،اور محترم لارینٹ چاگبا، پانی اور جنگلات کے وزیر؛ کی موجودگی میں ابوبو کے علاقے میں غاف کے درخت لگانے کی نگرانی کی۔

اپنے تبصروں میں، عابدجان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی ناظم الامور محترمہ نجلہ العریس، نے متحدہ عرب امارات اور افریقہ کے تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منانے پر اپنے فخر کا اظہار کیا، جو بھائی چارے، دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غاف کا درخت متحدہ عرب امارات کے لیے بڑی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ سایہ فراہم کرتا ہے جس کے نیچے معاشرے کے افراد جمع ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اتحاد، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ ملتا ہے۔

محترمہ کنڈیا کیمارا، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی،اور  اپنے ملک کے مضبوط تعلقات کو بلند کرنے کی خواہش پر زور دیا جو کہ متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ کوٹ ڈی آئیوری کو دونوں ممالک اور عوام کے لیے باہمی فائدے کے حصول کے لیے پابند کرتے ہیں۔

مزید برآں، عزت مآب لارینٹ چاگبا نے غاف درخت کے اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تبصرہ کیا کہ یہ صحرا بندی کا مقابلہ کرنے اور ملک کے جنگلات کی حفاظت کے لیے پانی اور جنگلات کی وزارت کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔

ٹول ٹپ