ہمیں فالو کریں
جنرل۔

بیرون ملک مقیم ملک کے سفارتی مشنز اور وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے یوم شہداء منایا

بدھ 30/11/2022

عزت مآب خلیفہ شاہین المرار، وزیر مملکت نے  وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی موجودگی میں یوم شہدا منایا۔

یوم شہدا جو تیس نومبر کو منایا جاتا ہے، وطن کے ان بہادر شہداء کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے سرزمین کا پرچم بلند کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس دوران شہداء کی بہادری پر فخر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ اور فخر و اعزاز و غرور کا اظہار کیا جاتا ہے.وطن عزیز کے لیے وفاداری اور تعلق کے عہد کی تجدید کی جاتی ہے، اور ہر حال، حالات اور وقت میں اس کے لیے قابل فخر رہنا چاہئے۔

عزت مآب خلیفہ شاہین المرار، وزیر مملکت نے اس موقع پر ایک خطاب کیا ، جس میں انہوں نے کہا:

"ہم آج یوم شہدا کے موقع پر اپنے صالح شہداء کی یاد کو منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، اور آئیے ہم ان لوگوں کے لیے اپنے فخر اور اعزاز کا اظہار کرنے کے لیے عزت اور احترام کے ساتھ کھڑے ہوں جنہوں نے حوصلے اور عزم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔" سلامتی اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے پرچم کو بلند رکھنے کے لیے اپنی جانیں دیں۔

جیسا کہ ریاست کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا کہ،" آج کا دن ہمارے معاشرے کی مضبوطی اور ہم آہنگی کی تصدیق کرنے اور وطن سے وفاداری اور تعلق کی اقدار کو گہرا کرنے کا دن ہے جو اپنے ان بیٹوں کی یاد میں مناتا ہے جنہوں نے اپنیجان اس کے دفاع میں نظر کی ۔ "

عزت مآب نے مزید کہا: "یوم شہدا فخر اور وقار کا دن ہے، ایک ایسا دن جو ہم آہنگی کی سب سے خوبصورت تصویروں کو مجسم کرتا ہے، اور ایک ایسا دن جو وطن سے محبت اور وفاداری کی بہترین مثال ہے۔اس انتہائی قیمتی دن پر، ہم وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ناموں کو یاد کرتے ہیں جن کی یاد ہمارے دلوں میں امر ہے۔

ہم سفارت کے شہید سیف غوباش کو یاد کرتے ہیں جو غدار کی گولیوں سے گر کر شہید ہو گئے۔اور وطن کے شہید خلیفہ احمد المبارک کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ اور مرحوم شہید جمعہ محمد الکعبی جو ایک دہشت گردانہ دھماکے میں شدید زخمی ہو کر چل بسے۔ ہم شہید عبداللہ محمد الکعبی، شہید احمد عبدالرحمن التونیجی، شہید عبدالحمید سلطان الحمادی، اور شہید جمعہ محمد عبداللہ الکعبی؛ کی یاد بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے خطاب کے اختتام میں کہا کہ،" ہمارے شہداء موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے باعث فخر اور مشعل راہ ہیں اور ان کی قربانیاں وطن کی محبت اور عزت کے لیے ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کی راہیں روشن کرنے والی ایک مثال اور مشعل راہ رہیں گی۔ "

اس قومی موقع پر وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ملازمین اور ملحقہ اداروں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی ارواح کو جوار رحمت اور مغفرت سے نوازے۔

ملکی شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون پر صبح آٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک پرچم سرنگوں کیے گئے۔ تقریب کا اختتام ملکی پرچم کو بلند کرنے کے ساتھ ہوا۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں اور بیرون ملک ان کے نمائندہ مشنز نے بھی یوم شہدا کی یاد میں مختلف ممالک میں "یوم شہدا" کا احیاء کیا، جس کا اہتمام انہوں نے اس عظیم قومی موقع پر شرکت کے لیے اپنے دلوں کی خواہش کے تحت کیا۔

ٹول ٹپ