ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت

بدھ 16/11/2022

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، نے آج انڈونیشیا کے شہر بالی میں شروع ہونے والے G20 سربراہی اجلاس کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

انڈونیشیا کے صدر ہز ایکسیلنسی جوکو ویدوڈو کی زیر صدارت، 17 ویں جی 20 سربراہان مملکت اور حکومتی سربراہی اجلاس عالمی رہنماؤں اور حکام کے لیے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال اور بات چیت اور حل کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

سربراہی اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،  نے انڈونیشیا کی G20 کی صدارت اور گروپ کے کام کی رہنمائی اور ہم آہنگی کے لیے اس کی کوششوں کی تعریف کی اور ان  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آغاز کیا۔ بعدازاں، انہوں نے ہندوستان کو اگلے سال صدارت سنبھالنے کی تیاری پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے بعد صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے سیشن کے موضوع جس کا عنوان "فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی"، کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، "ہم متحدہ عرب امارات میں یقین رکھتے ہیں کہ پائیداری کے حصول میں متوازن نقطہ نظر سب سے زیادہ کامیاب ہے"۔

"متحدہ عرب امارات توانائی کی منڈیوں میں اپنے ذمہ دارانہ کردار کے لیے پرعزم ہے، بشمول صاف توانائی کے شعبے میں اس کی ترجیحات ہیں "۔

"ہم نے دنیا کے 40 سے زیادہ ممالک میں صاف توانائی میں 50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس عزم کی عکاسی کی ہے۔"

صدر عزت مآب شیخ محمد، نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے جمہوریہ انڈونیشیا کے ساتھ شراکت میں مینگروو کلائمیٹ الائنس قائم کیا ہے اور اس کے ساتھساتھ ہی بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (IRENA) کے تعاون سے انرجی ٹرانزیشن ایکسلریٹر فنانسنگ (ETAF) پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

صدر عزت مآب شیخ محمد، نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، "ایک عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر، متحدہ عرب امارات مزید لچکدار اور پائیدار خوراک اور طبی سپلائی چین کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹھوس کوششیں جاری رکھے گا"۔

"ہم متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی نیٹ ورک، ہوا بازی کی صلاحیتوں، اور جدید لاجسٹک سہولیات کو استعمال کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں، تاکہ خوراک کی حفاظت کے اقدامات اور اہداف کی حمایت کی جا سکے۔"

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،  نے خطاب کے آخر میں G20 مندوبین کی تعریف اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور کہا کہ، وہ اگلے سال COP28 کے دوران متحدہ عرب امارات میں ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

سربراہی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے صدرعزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان،   کے ساتھ شرکت کرنے والے سرکاری وفد میں جن وزراء نے شرکت کی ان میں:

عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر؛

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون؛ اور

عزت مآب سہیل بن محمد المزروعی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر۔بھی شامل تھے ۔

ٹول ٹپ