ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رومانیہ کے وزیر برائے تحقیق، اختراع اور ڈیجیٹلائزیشن سے ملاقات

بدھ 05/10/2022

عزت مآب سلطان محمد العلی، رومانیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ہز ایکسی لینسی سیباسٹین بردوجا، وزیر تحقیق، اختراع، اور ڈیجیٹلائزیشن اور عبوری رومانیہ کے وزیر تعلیم؛ سے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں 26 ستمبر سے 14 اکتوبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی پلینپوٹینٹری کانفرنس میں عزت مآب ماجد سلطان المسمار، یو اے ای میں ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل،اور معتدد اماراتی وفد کے ارکان کی موجودگی میں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں،نیز مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پرکا بھی جائزہ لیا گیا۔

ٹول ٹپ