ہمیں فالو کریں
جنرل۔

یکم نومبر سے یو اے ای اور جاپان کے درمیان ویزا فری سفر کا آغاز

پير 17/10/2022

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری جن کے پاس عام پاسپورٹ ہے وہ پیشگی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت کے بغیر جاپان کا سفر کر سکتے ہیں۔

یکم نومبر 2022، سے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ رکھنے والے  سیاحت یا کسی کام کے مقصد کے لیے، ابوظہبی میں جاپان کے سفارت خانے میں درخواست جمع کرانے یا چھوٹ کے لیے درخواست دینے یا کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت کے بغیر سفر کرسکتے ہیں اور ہر دورے میں 30 دن تک جاپان میں قیام کرسکتے ہیں ۔

وزارت نے واضح کیا کہ، جاپان میں داخلے کے تقاضے اب بھی لاگو ہوتے ہیں، بشمول پاسپورٹ کی کم از کم چھ ماہ کی میعاد کو یقینی بنانا، روانگی سے 72 گھنٹے قبل لیا گیا منفی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنا، یا ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا جس سے یہ ثابت ہو کہ مسافر نے Pfizer BioNTech، Moderna، AstraZeneca، یا Sinopharm ہیں، جاپان، میں منظور شدہ ویکسین کی تین خوراکیں لی ہوئی ہیں۔

عزت مآب خالد عبداللہ بلحول یو اے ای کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے انڈر سیکرٹری، نےاس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ویزوں سے مستثنیٰ قرار دینےکا فیصلہ متحدہ عرب امارات اور جاپان کے درمیان تعاون کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے،نیز دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 50 سال منا رہے ہیں۔

عزت مآب نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ سیاحت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا اور کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری میں نئے مواقع کی حمایت کرے گا۔  

یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور جاپان کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے آغاز کے ساتھ موافق ہے، جس پر عزت مآب ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے وزیر اور محترم یوشیماسا حیاشی،جاپانی وزیر برائے خارجہ امور نے دستخط کیے ہیں۔

جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد اضافی سفارتی، اقتصادی، سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کی حوصلہ افزائی کرکے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

متحدہ عرب امارات دنیا میں جاپان کا دسواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی 340 سے زائد جاپانی کمپنیوں کا گھر ہے۔

ٹول ٹپ