ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

رومانیہ کے وزیر خارجہ کی عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کو فون کال پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی

بدھ 26/1/2022

دہشت گرد حوثی ملیشیا نے 17 جنوری کو متحدہ عرب امارات میں شہری علاقوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ان حملوں پر رومانیہ نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

فون پر دوران گفتگو عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو کے درمیان یہ بات ہوئی۔

رومانیہ کے وزیر نے حوثی دہشت گردانہ حملے جس میں متعدد شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان دہشت گردانہ حملوں کا تسلسل علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے لوگوں کی حفاظت،امن و سلامتی اور اپنی سرزمین کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے کسی بھی اقدام میں یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات سے تعزیت بھی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

ٹول ٹپ