ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عزت مآب شیخ محمد بن زایدکا بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا استقبال اور متحدہ عرب امارات اور بحرین تعلقات پر تبادلہ خیال

بدھ 26/1/2022

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچے ۔

عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے صدارتی ٹرمینل پہنچنے پر شاہ حمد کا استقبال کیا۔

قصر البحر میں ہونے والی ملاقات کے دوران، عزت مآب شیخ محمد اور شاہ حمد کے درمیان خوشگوار بات چیت ہوئی جو متحدہ عرب امارات اور مملکت بحرین کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی گہرائی کو مجسم بناتی ہے،اور دونوں ممالک میں استحکاماور ترقی کو آگے بڑھانے، اپنے عوام کی امنگوں کو حاصل کرنے اور ان کے باہمی مفادات کی تکمیل کے لیے ان کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عزت مآب شیخ محمد نے شاہ حمد کو صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایااور مملکت اور اس کی عوام کے لیے صحت، خوشی، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

انہوں نے باہمی تشویش کے متعدد خلیجی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور متحدہ عرب امارات میں شہری علاقوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور جو تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے،اور اس بزدلانہ حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عزت مآب شاہ حمد نے بحرین کی بادشاہت کی جانب سے حوثی ملیشیا کی طرف کے کئے گئے دہشت گردانہ حملے پر برہمی اور شدید مذمت  کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کی خودمختاری، امن وسلامتی اور استحکام کو لاحق تمام خطرات کے خلاف اپنے ملک کی جانب سے حمایت کی تصدیق کی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مملکت کی یکجہتی اور حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے، اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے جانب سے لیے گئے تمام اقدامات کے لیے اپنی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا، مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پر کوئی بھی حملہ بحرین پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید برآں، شاہ حمد نے اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کے لیے بہت سے ممالک کی طرف سے دکھائی جانے والی حمایت کا خیر مقدم کیا، جو کہ بین الاقوامی برادری میں متحدہ عرب امارات اہمیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کی کامیاب کوششوں کو سراہا جنہوں نے حوثی ملیشیا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متفقہ فیصلے کو جاری کرنے اور اپنی خودمختاری، امن وسلامتی، استحکام اور مفادات کے دفاع کے لیے متحدہ عرب امارات کے قانونی حق کی توثیق میں اہم کردار ادا کیا۔

بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے متحدہ عرب امارات میں مسلسل امن و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران اور عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کیلے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے لیے مزید خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔

اجلاس میں جن معززین نے شرکت ان میں الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النہیان، العین ریجن میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ طہنون بن محمد النہیان، عزت مآب شیخ نہیان بن زاید النہیان، بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین زید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن؛ عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر؛ عزت مآب شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون، اور ہز ہائینس شیخ سلطان بن حمدان بن زید النہیان، بحرین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر موجود تھے۔

ٹول ٹپ