ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کےساتھ فون پریونانی وزیر خارجہ نےمتحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات پردہشت گرد حوثی حملےکی مذمت کی

منگل 18/1/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیربرائےامورخارجہ اوربین الاقوامی تعاون کو آج یونانی وزیرخارجہ نکوس ڈینڈیا کا فون آیا۔

ٹیلیفونک رابطےکےدوران ڈینڈیا نےمتحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات پردہشت گرد تنظیم حوثی ملیشیا کےاس دہشت گردانہ حملےپرشدید برہمی اورمذمت کا اظہارکیا۔

انہوں نےاس بزدلانہ دہشت گردانہ حملےمیں متحدہ عرب امارات کےساتھ یونان کی مکمل یکجہتی اورحمایت کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نےدہشت گردی کےاس واقعےمیں جاں بحق ہونےوالوں کےلیےتعزیت کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔  

ٹول ٹپ