ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کےسفیر کی رومانیہ کےوزیراعظم سےملاقات

پير 17/1/2022

رومانیہ میں متحدہ عرب امارات کےسفیرڈاکٹراحمد عبداللہ بن سعید المطروشی نےبطور سفیراپنی مدت ملازمت کےاختتام کےموقع پررومانیہ کےوزیراعظم نکولائی سیوکا سے ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹرالمطروشی نےعزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کےحکمران اورعزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، ابوظہبی کےولی عہد اورمتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کےڈپٹی سپریم کمانڈر،کی جانب سےرومانیہ کےوزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اوررومانیہ کی حکومت اورعوام کےلیےمسلسل ترقی اورخوشحالی کےلیےنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نکولائی سیوکا نےعزت مآب شیخ محمد بن راشد اورعزت مآب محمد بن زاید کو مبارکباد کا جواب دیتےہوئےمتحدہ عرب امارات کی حکومت اورعوام کےلیےمزید ترقی کی خواہشات کا اظہارکیا۔

رومانیہ کےوزیراعظم نےڈاکٹرالمطروشی کی دوران ملازمت متحدہ عرب امارات اور رومانیہ کےتعلقات کو مضبوط بنانےکی کوششوں کو سراہا، اورمستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ٹول ٹپ