ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کی فارمولا ون ایس ٹی سی سعودی گراں پری میں شرکت

پير 06/12/2021

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر خارجہ اوربین الاقوامی تعاون نےکل فارمولہ 1 ایس ٹی سی سعودی گراں پری میں شرکت کی، جوسعودی عرب کےشہرجدہ کارنیش سرکٹ میں منعقد ہوئی۔

اس ریس میں ثقافت اورنوجوانوں کی وزیرنورا بنت محمد الکعبی اورنوجوانوں کےامورکی وزیرمملکت شمع بنت سہیل المزروعی نےبھی شرکت کی۔

اس موقع پرشیخ عبداللہ بن زاید نےکہا کہ برادرمملکت سعودی عرب کی جانب سےفارمولا ون ریس کی میزبانی اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کےمطابق بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے لیےایک مربوط مرکزکےطورپراس کی سرکردہ پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نےاس بات پرزوردیا کہ کہ انہیں فارمولا ون ایس ٹی سی سعودی گراں پری کی شاندارتنظیمی سطح کو دیکھ کر فخر ہےجو سعودی قومی کیڈرزکی پیشہ ورانہ مہارت اوراس عالمی چیمپئن شپ کو مؤثرطریقےسےمنعقد کرنےکی ان کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ سعودی عرب کی کامیابی متحدہ عرب امارات اورپورے خطےکی کامیابی ہے۔

کھیلوں کےاس ممتازعالمی ایونٹ میں شرکت پرخوشی کا اظہارکرتےہوئےشیخ عبداللہ نےاس بات پرروشنی ڈالی کہ فارمولا ون چیمپئن شپ محض کھیلوں کےمقابلےسےآگےہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ ایک عالمی فورم اورمختلف ثقافتوں اور لوگوں کےدرمیان رابطےکا ایک پل ہے۔

انہوں نےنشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی تقریبات بھی متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کے درمیان دہائیوں پرمحیط گہرے تاریخی اوربرادرانہ تعلقات کا جشن ہے اوراس بات پرزوردیا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کی قیادت اورعوام کے درمیان صبر و تحمل اورہم آہنگی کا ایک ممتاز نمونہ بناتے ہیں۔

ٹول ٹپ