ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

شیخ عبداللہ بن زاید کیبھارتی وزیرخارجہ سےملاقات

اتوار 05/12/2021

شیخ عبداللہ بن زید النہیان وزی برائےخارجہ اموراور بین الاقوامی تعاون نےہندوستانی وزیرخارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جےشنکر سےملاقات کی۔

ابوظہبی میں ہونےوالی دوروزہ بحرہند کانفرنس کےموقع پرہونےوالی ملاقات کےدوران، دونوں فریقوں نےمتحدہ عرب امارات اورہندوستان کےدرمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات پراورمزید مجموعی تعاون کو بڑھانےکےلئےان طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو دونوں ممالک اوران کےعوام کی خدمت کریں گے۔

وزراء نےتازہ ترین علاقائی اورعالمی پیش رفت کےعلاوہ باہمی تشویش کےمتعدد امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبداللہ نےاپنےہندوستانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئےدونوں ممالک کےدرمیان تمام شعبوں میں تاریخی دوستی کےتعلقات اوراسٹریٹجک تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نےاس بات پربھی زوردیا کہ متحدہ عرب امارات اورہندوستان کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں جودونوں ممالک کی قیادتوں کی حمایت اوررہنمائی میں پھل پھول رہےہیں، انہوں نےہندوستان اوراس کےعوام کی مزید ترقی اورخوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر جےشنکرنےبھی متحدہ عرب امارات اورہندوستان کی مضبوط دوستی، تعلقات اورمجموعی اسٹریٹجک شراکت داری پرروشنی ڈالی جودونوں ممالک کی قیادت کی حمایت کی بدولت مسلسل ترقی کی گواہی ہے۔

ٹول ٹپ