خارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون کےوزیرعزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نےایکسپو 2020 دبئی میں جمہوریہ مشرقی تیمورکی وزیرخارجہ ادلجیزا میگنو کا استقبال کیا۔ ملاقات کےدوران فریقین نےاپنےدوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےشعبوں میں اپنےملکوں کےدرمیان تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
شیخ عبداللہ نےمیگنوکےدورے کا خیرمقدم کیا، اوردونوں وزراء نےمتحدہ عرب امارات اورمشرقی تیمورکےدرمیان تعاون کو تقویت دینےمیں ایکسپو 2020 دبئی کےکرداراورتمام شعبوں میں ممالک کےدرمیان بین الاقوامی شراکت داری اورہم آہنگی کوفروغ دینےمیں اس کی اہمیت کےبارے میں بات کی۔
میگنونےشیخ عبداللہ کومتحدہ عرب امارات کےپچاسویں قومی دن کےموقع پرمبارکباد پیش کی اوراس کےنمایاں علاقائی اوربین الاقوامی مقام کوسراہا۔