ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا لبنان سے سفارتکاروں اور شہریوں کی واپسی کا اعلانِ

پير 01/11/2021

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون )ایم او ایف اے آئی سی( نے پیر کو اعلان کیا کہ تمام اماراتی شہری، سفارت کار اور سفارت خانےکا انتظامی عملہ لبنان سے واپس آچکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت نےمزید اس پیشرفت کی وجوہ لبنان میں وہاں کی موجودہ سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کو قراردیا اورن اپنےاماراتی شہریوں سفارت کاروں اور انتظامی عملے کو واپس بلانے اور سفر سے روکنے کے فیصلے کا اعلان کیا ۔

متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے انڈر سیکریٹری خالد عبداللہ بیلہول نےکہا "بیرون ملک مقیم شہریوں کی جان ومال کیحفاظت کو یقینی بنانےکاعزم رکھتے ہیں اورمزید بتایا کہ انکی باحفاظت واپسی تک وہ لبنان میں متحدہ عرب امارات کےشہریوں سے رابطےمیں ہیں۔"

ٹول ٹپ