ابو ظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں ملكوں كے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا۔
گفتگو کے دوران عزت مآب شیخ نے ڈاکٹر ابی احمد کو ایتھوپیا کے نئے وزیر اعظم کے طور پر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، اور اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو جاری رکھنے میں کامیابی کی كیلئے نیك تمناؤں كا اظہار كیا۔
دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔