ہمیں فالو کریں
جنرل۔

پیراگوئے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پیراگوئے کے وزیر خارجہ سے ہوئی ملاقات

منگل 07/5/2024

متحدہ عرب امارات میں پیراگوئے کی نامزد سفیر محترمہ کیرولین کونتھر لوپیز کی موجودگی میں جمہوریہ ارجنٹائن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نیز مشرقی جمہوریہ یوراگوئے اور جمہوریہ پیراگوئے کے غیر مقیم سفیر عزت مآب سعید عبداللہ القمزی نے پیراگوئے کے وزیر خارجہ عالی ذی وقار روبن رامیریز لیسانو سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران محترم سفیر نے عالی ذی وقار کو وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کا سلام عرض کیا اور جمہوریہ پیراگوئے کی حکومت نیز وہاں کے عوام کے لیے تمام شعبوں میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے انکی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی طرف سے جمہوریہ پیراگوئے کے وزیر برائے خارجہ امور نے محترم سفیر کے ذریعے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کو اپنا سلام عرض کیا نیز متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ پیراگوئے کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا نیز دونوں دوست ممالک اور عوام کے مفادات اور عزائم کے حصول کے لیے انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

ٹول ٹپ