ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عبداللہ بن زايد کی آسٹریلوی وزیر خارجہ سے ہوئی ملاقات

منگل 07/5/2024

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ عزت مآب پینی وونگ کے ساتھ ایک فون کال کے دوران وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے مشرق وسطیٰ کے خطے کی صورت حال میں پیشرفت اور اس کے مختلف اثرات بالخصوص انسانی اور سلامتی پر بات چیت کی۔

دریں اثناء اس فون کال کے دوران، دونوں فریقوں نے پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اولین ترجیح اور غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے ردعمل کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور کشیدگی میں اضافے کے خطرے سے خبردار کیا، جس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ اس دوران آپ نے خطے میں انتہا پسندی، کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر زور دیا۔

عالی ذی وقار نے تمام شہریوں کی حفاظت اور امن و سلامتی کی ضرورت، غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد کو تیز کرنے نیز پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر عالمی ردعمل کو بڑھانے پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور عالی ذی وقار پینی وونگ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تعلقات اور تمام شعبوں بالخصوص سرمایہ کاری اور تجارت میں ان کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ