ہمیں فالو کریں
جنرل۔

دار واحة الرحمہ کے پروگرام میں نورہ الکعبی ہوئیں شریک

پير 06/5/2024

وزیر برائے امور خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے وزیر مملکت محترمہ نورہ الکعبی کو عرب جمہوریہ مصر میں دار واحت الرحمہ کنسرٹ میں شرکت کرنے نیز اس "سنز آف زید" ہال کا ربن کاٹنے کے کے لیے اپنا نائب بناکر بھیجا، جسے یہ نام اس ہاؤس پروجیکٹ کے لیے صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان کی حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے طور پر دیا گیا جس کو ویٹیکن کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس اور الازہر الشریف کے شیخ امام اکبر ڈاکٹر احمد الطیب کی طرف سے "انسانی برادری" کی دستاویز پر دستخط کے بعد فروری 2019 کو ابوظہبی میں عمل میں لایا گا۔اس منصوبے کے جشن - جس کو انسانی برادری سے متعلق دستاویز کی اقدار اور اصولوں کی عکاسی کے لیے تیار کیا گیا تھا- میں متحدہ عرب امارات کی سفیر برائے عرب جمہوریہ مصر محترمہ مریم الکعبی نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں کئی عوامی شخصیات کے ساتھ ساتھ سفارت کار، فاؤنڈیشن کے متعدد ارکان اور متحدہ عرب امارات، اردن، عراق، اٹلی اور امریکہ سے آنے والے کچھ مہمان بھی شریک تھے۔

چنانچہ مصر کی جانب سے اس تقریب میں بیرون ملک مصریوں کی امیگریشن اور امور کی وزیر محترمہ سوہا سمیر جندی، عزت مآب وزیر دفاع کی نمائندگی کرتے ہوئے معاون وزیر دفاع میجر جنرل اسٹاف خالد لبیب، نیو ایڈمنسٹریٹو کیپیٹل کمپنی کے چیئرمین عزت مآب انجینئر خالد عباس، تقدس مآب پوپ توادروس II کی نمائندگی کرتے ہوئے، اسکندریہ کے قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے سرپرست بشپ کلیمنٹ، اسکندریہ کے قبطی کیتھولک چرچ کے سرپرست ابراہیم اسحاق، مصر میں امیگریشن کی سابق وزیر اور فہیم فاؤنڈیشن فار سائیکولوجیکل سپورٹ کی صدر نبیلہ مکرم نیز فضیلہ الشیخ خ ڈاکٹر مظہر شاہین جیسی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دار واحة الرحمة کے دورے سے ہوا - جس کا مقام نئے انتظامی دارالحکومت میں اس کے انسانی اور ثقافتی کردار پر زور دینے کے لیے منتخب کیا گیا تھا - تاکہ مہمانوں کو انسانی برادری کے میوزیم سے متعارف کرایا جا سکے۔ جہاں انسانی برادری سے متعلق دستاویز پر تقدس مآب پوپ اور ہز ایمننس امام کے دستخط شدہ ایک اصل کاپی، اور کچھ نایاب ٹکڑوں کو دکھایا گیا، پھر مجسمہ رحمت اور بچوں کے کمروں کا دورہ کیا گیا۔

اس موقع پر محترمہ نورہ الکعبی نے اس بات کی صراحت کی اور کہا: " دار واحة الرحمة پروجیکٹ بھائی چارے کی دستاویز کی روح سے ابھرتا ہے جس پر تقدس مآب پوپ اور ابوظہبی میں شيخ الأزهر فضیلہ الامام ڈاکٹر احمد الطیب نے دستخط کیے۔ یہ صرف ان منصوبوں کا حصہ ہے جو خطے کی خدمت کرتے ہیں اور نوجوانوں کے لیے بقائے باہمی، رواداری، محبت، ہمدردی اور امن کی اقدار سے روشناس ہونے اور ان پر یقین کرنے کا راستہ روشن کرتے ہیں۔ نیز یہ وہ اقدار ہیں جو شیخ زايد بن سلطان آل نهيان (اللہ ان کی مغفرت کرے) کی اقدار کو مجسم کرتی ہیں۔

محترمہ نے مزید کہا: " دار واحة الرحمة امن، پرامن بقائے باہمی، باہمی افہام و تفہیم کی اقدار کو فروغ دینے، اور مواصلات اور مکالمے کے وسائل کو مضبوط کرنے سے متعلق مملکت کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کے وژن سے متاثر ہے۔ جوکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر استحکام اور خوشحالی میں معاون ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ پوپ فرانسس نے اس موقع پر ایک خصوصی پیغام اور ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس کو جشن کے دوران دکھایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں ویٹیکن کے سفیر کی ایک تقریر نیز مونسگنور کے ہیومن فریٹرنٹی فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر یونیس لہزی جید کی ایک تقریر بھی شامل تھی۔ چنانچہ اس میں آپ نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے " واحة الرحمة پروجیکٹ کے لیے ان کی طرف سے فراخدلانہ تعاون ملا، جو زايد الخير کی سرزمین پر انسانی بھائی چارے کی دستاویز کے اصولوں کو مجسم کرنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔ "

اس موقع پر تقدس مآب پوپ فرانسس کی طرف سے دار واحة الرحمة پراجیکٹ کو دئے گئے قیمتی تحفے کی نمائش کی گئی جو کہ بین الاقوامی آرٹسٹ مائیکل اینجلو کے مجسمہ رحمت کی نقل ہے۔ واضح رہے کہ اس منفرد تحفہ کو 2017 میں تقدس مآب کے دورہ مصر کی یادگار کے طور پر اور بقائے باہمی، امن، بھائی چارے اور بین المذاہب مکالمے کے واحہ کے طور پر مصر کے تاریخی کردار کو سراہنے کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔

ٹول ٹپ