عزت مآب خلیفہ شاہین المرر
- جون 1978 آپ نے وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹك اتاشی کی خدمات انجام دیں ۔
- 1981 1978 : ٹوکیو میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں خدمات انجام دیں-
- 1982-1985: نیویارک میں اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے مستقل مشن میں کام کرنے کے لیے منتقل ہوئے۔
- 1986-1990: ابوظہبی میں وزارت خارجہ میں عالم عرب امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔
- 1990-1995: جمہوریہ شام میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مقرر ہوئے۔
- 1995-1998: ابوظہبی میں وزارت خارجہ میں خلیج تعاون کونسل کے امور کے محکمے کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر ہوئے۔
- 1999-2009: اسلامی جمہوریہ ایران میں متحدہ عرب امارات سفیر اورجمہوریہ آرمینیا میں غیر مقیم سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔
- 2009-2016: ابوظہبی میں وزارت خارجہ میں ادارہ برائے بین الاقوامی تنظیمات کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔
- 2016-2018: جمہوریہ ترکی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مقرر ہوئے۔
- اگست 2018 سے 9 فروری 2021 تک: عزت مآب نے وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے معاون وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
- 9 فروری 2021 کو عزت مآب کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا۔
- عزت مآب خلیفہ شاہین المرر نے کئی بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے کئی دو طرفہ اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کی ہے۔
- عزت مآب المرر نے نیواسکول فارسوشل ریسرچ (این ایس ایس آر) نیویورك امریکہ سے پولیٹیکل اکنامکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اورصوفیہ یونیورسٹی جاپان سےاکانومی اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔