نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے کام کے فریم ورک کے ضمن میں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے مالدیپ کے صدر عزت مآب محمد موئسو سے ملاقات کی۔
چنانچہ اس ملاقات کے دوران، عزت مآب نے آنجناب کو صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نهيان حفظه الله کا سلام عرض کیا، نیز جمہوریہ مالدیپ کے لیے ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی خواہشات کا اظہار کیا۔
وہیں دوسری طرف، آنجناب نے عزت مآب کے ذریعہ صدر مملکت عزت مآب محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کو اپنا سلام عرض کیا نیز متحدہ عرب امارات اور وہاں کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے تئیں اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔
دریں اثناء اس ملاقات کے دوران، اقتصادی، سیاحت، قابل تجدید توانائی، آب و ہوا، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں مشترکہ تعاون کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل متعدد فائلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں، اس دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر تعاون کا جائزہ بھی لیا۔
اس ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے جمہوریہ مالدیپ کے ساتھ ترقی یافتہ اور بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیا نیز متحدہ عرب امارات کی جانب سے انہیں مضبوط کرنے کے لیے تمام دستیاب مواقع پر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس طریقے سے جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرتا ہے اور ان کی ترقی کی خواہشات کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے بھی شرکت کی۔