کوسوو کی نائب وزیر اعظم اور وزیر امور خارجہ محترمہ ڈونیکا جروالا شوارز کی موجودگی میں، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے جمہوریہ کوسوو کے وزیر اعظم عالی ذی وقار البن کورتی سے ملاقات کی۔
چنانچہ اس ملاقات کے دوران، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے کے متعدد موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں، دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کی متعدد فائلوں سے متعلق بھی بات چیت کی نیز ان پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے جمہوریہ کوسوو کے ساتھ ممتاز تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔ جس سے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی خدمت ہوسکے نیز ان کے ترقیاتی اہداف کی حمایت کی جاسکے۔
واضح رہے کہ اس میٹنگ میں وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ کی بھی شرکت دیکھی گئی۔