ہمیں فالو کریں
جنرل۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کی طرف سے جاری کردہ بیان

جمعه 09/8/2024

جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور یرغمالیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی سے متعلق دوست ممالک دولت قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نیز ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی طرف سے بھیجے گئے دعوت نامے میں متحدہ عرب امارات نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ 15 اگست 2024 کو فوری مشاورت دوبارہ شروع کرنے کی دعوت پر لبیک کہیں۔ جیسا کہ تینوں رہنماؤں نے اس بات کی صرحت کی، فی الحال مجوزہ معاہدہ غزہ کے باشندوں، یرغمالیوں اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کا خاتمہ کرے گا۔ چنانچہ متحدہ عرب امارات اس امید میں ہے کہ فریقین میں سے کسی کی طرف سے مزید وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔

اخیر میں متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں المناک حالات کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مصر، قطر اور امریکہ کی انتھک ثالثی کی کوششوں پر اپنے شکریے کا اظہار کیا نیز ان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ٹول ٹپ