ہمیں فالو کریں
جنرل۔

کیمرون کے خارجہ تعلقات کے وزیر کو متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پیش کی اپنی اسناد کی ایک کاپی

جمعرات 11/7/2024

یاؤنڈے میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ نائیجیریا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سالم سعید الشامسی نے جمہوریہ کیمرون میں متحدہ عرب امارات کے سفیر غیر معمولی نیز  غیر مقیم مفوض کے طور پر جمہوریہ کیمرون کے وزیر خارجہ لوجین ایمبیلا کو اپنی اسناد کی ایک کاپی پیش کی۔
محترم سفیر نے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کی طرف سے آنجناب کو ان کا سلام عرض کیا نیز  جمہوریہ کیمرون کی حکومت اور وہاں عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنی طرف سے محترم جناب الشامسی نے جمہوریہ کیمرون میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر اپنے فخر کا اظہار کیا، نیز دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں مختلف شعبوں میں فعال کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ جس سے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔
اپنی طرف سے عالی ذی وقار لوجین ایمبیلا نے سفیر کو وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان  کو اپنا سلام عرض کیا نیز متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عالی ذی وقار نے محترم سفیر سے ان کے کام کے فرائض میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اس دوران آپ نے اپنے ملک کی حکومت کی جانب سے ان کے فرائض کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرنےکی تاکید کی۔
اس ملاقات کے دوران، متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ کیمرون کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا، نیز انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک نیز وہاں کے دوست عوام کے مفادات اور خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔

 

ٹول ٹپ