وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهيان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی نیز اس دوران آپ نے خطے کی موجودہ خطرناک پیش رفت اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن پر ان کے اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
چنانچہ عالی ذی وقار نے انتہائی تحمل سے کام لینے اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں کشیدگی کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران آپ نے اس جانب اشارہ کیا کہ سفارت کاری اور بات چیت کو ترجیح دینا اختلافات کو دور کرنے اور خطے کی سلامتی اور اس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا راستہ ہے۔
دریں اثناء عالی ذی وقار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن، خوشحالی اور ترقی ایسی چیزیں ہیں جن سے خطے کے ممالک لطف اندوز ہونے چاہیں نیز یہ اس کے مستحق بھی ہیں۔
اس کے علاوہ عزت مآب عبدالله بن زايد آل نهيان اور عزت مآب حسین امیر عبداللہیان نے دوطرفہ تعلقات اور ان کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جس سے کہ دونوں پڑوسی ممالک اور خطے کے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جاسکے۔