ہمیں فالو کریں
جنرل۔

ایکسپو 2023 دوحہ میں شرکت کے اختتام پر ایکسپو میں متحدہ عرب امارات کے پویلین نے بہترین خود ساختہ پویلین کا جیتا گولڈ ایوارڈ

هفته 30/3/2024

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات - 29 مارچ، 2024: ایکسپو 2023 دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے پویلین نے چھ ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو 2023 دوحہ میں شرکت کے اختتام پر بہترین خود ساختہ پویلین کے لیے "گولڈ ایوارڈ" حاصل کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پویلین کا انتخاب ایوارڈ کے معیار کے مطابق کیا گیا تھا، جس کا محور ایکسپو دوحہ 2023 کے تھیم کی پاسداری، جدید پویلین ڈیزائن، پودوں کی اقسام کا انتخاب، تعمیر میں پائیدار مواد کا استعمال، اور بھرپور ماحولیاتی اور ثقافتی پروگراموں کی فراہمی تھا۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے نمائش گاہ کے زائرین کو ایک ایسا تجربہ فراہم کیا جس سے متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور اس کے پائیدار سفر کی عکاسی ہوتی ہے۔

متحدہ عرب امارات پویلین، جو 2,290 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، کو پارک اینگلز گروپ نے ڈیزائن کیا تھا۔ چنانچہ اس پویلین کے ڈیزائن میں متحدہ عرب امارات کے قومی درخت غاف درخت کا غلبہ تھا۔ جہاں یہ ڈیزائن درخت کی جڑوں اور اس کی شاخوں اور پتوں کی توسیع کی عکاسی کرتا ہے، اس کے علاوہ مقامی قدرتی مواد سے بنی مٹی کی دیواریں اور کھجور کے پتوں سے بنی چھت بھی اس میں تھی۔ اس کے علاوہ پویلین میں ایک باغ بھی شامل ہے جس میں مقامی خوردنی پودے شامل ہیں جن میں پھلوں کے درخت، دواؤں کے پودے، پھول، مصالحے، جھاڑیاں، جڑی بوٹیاں، صنعتی مصنوعات میں استعمال ہونے والے پودے اور بارہماسی پودے شامل ہیں۔

وزیر مملکت محترمہ نورہ الکعبی نے کہا: ایکسپو 2023 دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے پویلین نے بہترین خود ساختہ پویلین کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔ یہ امارات کی قیادت کے وژن اور حمایت کا نتیجہ ہے جس کا مقصد تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر ملک کا نام بلند کرنا ہے، اور ملک کی شراکت کو معیاری بنانے اور مختلف سطحوں اور تمام شعبوں میں پر حاصل کی گئی کامیابیوں کی عکاسی کرنے کے لیے اس کی خواہش ہے۔

محترمہ نے کہا: "ہمیں اس نئی اماراتی کامیابی پر فخر ہے، جو محترمہ شیخہ مریم بنت محمد بن زايد آل نهيان قیادت میں وزارت خارجہ، سلامہ بنت حمدان آل نهيان فاؤنڈیشن، اور نیشنل پروجیکٹ آفس میں مختلف ورک ٹیموں کی محنت اور انتھک محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ چنانچہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران، متحدہ عرب امارات کا پویلین اپنے منفرد اور اختراعی ڈیزائن کے ذریعے ہمارے ملک کے امیر زرعی ورثے کو اجاگر کرنے اور قطر اور دنیا کے ساتھ تعلقات اور دوستی استوار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

آپ نے مزید کہا: "ہم اس شاندار عالمی اجتماع پر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوست ملک قطر کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ میں منتظمین، باغبانی پیدا کرنے والوں کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن، بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز اور بین الحکومتی نمائش بیورو انٹرنیشنل کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جنہوں نے ایک کامیاب باغبانی نمائش کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جو روشن ذہنوں اور خیالات کو یکجا کرتی ہے۔ تاکہ مزید پائیدار مستقبل کے لیے مل کر کام کیا جاسکے۔"

"وراثت اور اثرات" کے عنوان کے تحت پویلین میں مہمانوں کے چھ تجربات شامل ہیں جو ایک کثیر الضابطہ کمپنی، "اٹيليه بروكنر" کے ڈیزائن کردہ ہیں جن کے دیگر کاموں میں مستقبل کا میوزیم بھی شامل ہے۔ چنانچہ اس پویلین نے زائرین کو معلومات سے بھرپور کثیر تجربہ فراہم کیا جو متحدہ عرب امارات کے لوگوں اور ماحولیات کے درمیان تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، اور امارات میں سرزمین اور فطرت کے تحفظ کے لیے سرخیلوں اور اختراع کاروں کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ تاکہ ایک خوشحال زرعی میراث اور پائیدار غذائی تحفظ کو قائم رکھا جاسکے ۔



اپنی طرف سے، ایکسپو 2023 دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کے کمشنر جنرل عزت مآب ابراہیم سالم حمید العلوی نے کہا: " متحدہ عرب امارات کے پویلین ٹیم اور اپنے ان مہمانوں کے ساتھ ہم اس ایوارڈ کو کو جیتنے پر بہت زیادہ خوش ہیں جنہوں نے دوحہ میں ہمارے تجربے کو پچھلے چھ مہینوں کا ایک انوکھا تجربہ بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس طور پر کہ متحدہ عرب امارت کے پویلین نے ہمارے ملک کے پائیدار سفر اور اس کی کہانی کو قطر میں دنیا کے ساتھ ساجھا کیا ہے۔ اس دوران آپ نے سب کے لیے زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے حل تلاش کرنے میں اختراع کاروں اور محققین کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ چنانچہ 20 سے زیادہ متنوع پروگراموں کے ذریعے، اسے اختراع کرنے والوں، محققین اور مہمانوں کو شامل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی خاص توجہ اگلی نسل کو بااختیار بنانے پر ہے۔"

متحدہ عرب امارات کے پویلین کے پروگراموں میں پینل ڈسکشنز شامل تھے جس میں زرعی اختراعات اور فوڈ سیکیورٹی کے ماہر اور ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پویلین بچوں کے لیے اس تعلیمی ورکشاپس پر مشتمل تھا جو ہمارے قدرتی ماحول اور پائیداری کے بارے میں بیداری کو فروغ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں تخلیقی سیشن تھے جن سے ماحولیاتی بیداری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ دریں اثناء اس میں سالٹ کچن کی مصنوعات کے ساتھ تجربہ کرنے کا ورکشاپس بھی شامل تھا جس میں متحدہ عرب امارات میں صحرائی ماحول میں اگنے والے پودوں کی نمائش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام متحدہ عرب امارات میں بہت سے اداروں کے تعاون سے منعقد کیے گئے تھے۔بشمول بین الاقوامی مرکز برائے بایوسالائن ایگریکلچر، دی بائیوسالائن کچن، دی لیسٹ وی فرگٹ انیشیٹو، صوالیف گروپ اور ارلی اسٹارٹر۔

یہ بات قابل غور ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی نگرانی میں اور سلامہ بنت حمدان آل نهيان فاؤنڈیشن اور نیشنل پروجیکٹ آفس کے اشتراک سے "وراثت اور اثرات" نمائش بین الاقوامی باغبانی نمائشوں میں متحدہ عرب امارات کی تیسری شرکت ہے۔ جہاں متحدہ عرب امارات نے پہلی بار بیجنگ 2019 میں باغبانی سے متعلق اس قسم کی نمائش میں حصہ لیا۔ اس کے بعد نیدرلینڈز کے شہر المیر میں منعقد ہونے والی ایکسپو فلوریڈ 2022 میں "کھرے پانی کے شہر: جہاں زمین سمندر سے ملتی ہے" نمائش میں شرکت کی۔

ٹول ٹپ