موریطانیہ کے قومی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے کی غرض سے وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوط بن نہیان آل نھیان نے دارالحکومت نواکشوٹ میں دوست ملک اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے صدر عزت مآب محمد اولد شیخ الغزوانی سے ملاقات کی۔
عزت مآب نے عالی ذی وقار کو مملکت کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظہ اللہ کو مبارکباد پیش کی،نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نہیان کا سلام عرض کیا نیز ان کی جانب سے اس قیمتی قومی موقع پر موریطانیہ کے عوام کو مبارکباد پیش کیا، ساتھ ہی ساتھ موریطانیہ کی ترقی اور خوشحالی کے تئیں ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنی طرف سے، موریطانیہ کے صدر عالی ذی وقار نے اس برادرانہ مبارکباد کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ساتھ عزت مآب شیخ شخبوط کو اور اماراتی قیادت کو مبارکباد پیش کی نیز متحدہ عرب امارات کی مزید خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مشترکہ خواہش پر زور دیا گیا۔