ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

شامی عرب جمہوریہ کے وزیر برائے خارجہ اور تارکین وطن کو فون پر عبداللہ بن زاید نے دی مبارکباد... دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سے متعلق دونوں نے کیا تبادلہ خیال

اتوار 06/10/2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے عزت مآب بسام صباغ کو شامی عرب جمہوریہ میں بطور وزیر خارجہ اور غیر ملکی امور کی تقرری کے موقع پر مبارکباد دی۔

چنانچہ آج ایک فون کال کے دوران دونوں فریقوں نے دوستانہ اماراتی-شامی تعلقات نیز انہیں مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جس سے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جاسکے۔

دریں اثناء، عزت مآب اور شام کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے خطے کی صورتحال سمیت مشترکہ تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بھی بات چیت کی۔

ٹول ٹپ