ہمیں فالو کریں
جنرل۔

سوڈانی فوج کی جانب سے خرطوم میں اس کے ہیڈ آف مشن کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کی متحدہ عرب امارات نے کی تصدیق

جمعه 04/10/2024

معاون وزیر برائے سلامتی اور فوجی امور عزت مآب سالم سعید غافان الجابری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوڈانی فوج نے خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے مشن کے سربراہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ چانچہ اس کی وجہ سے عمارت اور اس کے آس پاس کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سفارتی عمارات اور بین الاقوامی کنونشنز اور رسم و رواج، خاص طور پر سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی ناگزیریت کے بنیادی اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عزت مآب نے اس جانب اشارہ کیا کہ ایسی تصاویر اور شواہد موجود ہیں جو حتمی طور پر ثابت کرتے ہیں کہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ چنانچہ یہ وزارت خارجہ اور سوڈانی مسلح افواج کی طرف سے پیش کردہ جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتا ہے جو اس تنازعہ کے نتیجے میں سوڈان میں رونما ہونے والی انسانی تباہی کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری سے بچنے کی مذموم کوشش ہے۔ بلا شبہ یہ بین الاقوامی برادری کو گمراہ کر کے، اس مصائب سے توجہ ہٹا کر جس کی قیمت سوڈانی بھائی ادا کر رہے ہیں، اور اس دیرینہ تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے ذریعے مسلط کردہ حقوق سے بچ کر یہ سب کیا جارہا ہے جس کو پرامن طور پر ختم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اپنے شراکت داروں کے ساتھ زبردست کوششیں کر رہا ہے۔

عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈانی فریق کی طرف سے دوسروں پر بہتان لگانے اور ذمہ داری کا اعتراف نہ کرنے کا یہ انکار اور اصرار سوڈانی عوام کے مصائب کی صریح بے توقیری کو ظاہر کررہا ہے۔ نیز اس سے استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے اس کے استحقاق اور خواہشات کے تئیں ان کی صرف نظری ظاہر ہوتی ہے۔ چنانچہ یہ اس کو مذموم کوششوں اور الزامات کے ذریعے کررہے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہے۔ نیز اس میں وہ ایجنڈے بھی شامل ہیں جن کا ثابت شدہ حقائق نے انکار کیا ہے۔

عزت مآب نے اقوام متحدہ کے ماہرین سے بھی اس چیز کا مطالبہ کیا کہ وہ شواہد کا مراجعہ کریں اور نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں۔

اس تناظر میں، عزت مآب نے متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد ممالک کا بین الاقوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس وحشیانہ نشانہ پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ٹول ٹپ