ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت نے جاپانی سفیر کو فرسٹ کلاس تمغہ آزادی سے کیا سرفراز

بدھ 30/10/2024

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله نے متحدہ عرب امارات میں جاپان کے سفیر محترم اکیو اسوماتا کو آرڈر آف انڈیپنڈنس، فرسٹ کلاس سے سرفراز کیا۔ واضح رہے کہ مملکت میں بطور سفیر اپنے دور میں ان کی کوششوں کو سراہنے کے طور پر ایسا کیا جن کوششوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے ابوظہبی میں انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی میں منعقدہ ایک استقبالیہ کے دوران عالی ذی وقار اسوماتا کو میڈل پیش کیا۔ 

چنانچہ اس تقریب کے دوران عزت مآب الصایغ نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور جاپان کے درمیان ممتاز تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسوماتا کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنی طرف سے، عالی ذی وقار اسوماتا نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے حاصل کی گئی ان پیشرفت اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے جو بین الاقوامی میدان میں ملک کی پوزیشن کو بڑھانے کے لیے قیادت کے وژن اور اس کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں، صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نهيان حفظه الله کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

علاوہ ازیں، سفیر نے اپنے کام کی مدت کے دوران مسلسل تعاون پر متحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جن کی بناء پر وہ اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوسکے تھے۔  

 

ٹول ٹپ