اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے پروٹوکول امور وزارت خارجہ عزت مآب سیف عبداللہ الشامسي کو متحدہ عرب امارات میں بارباڈوس کی نئی سفیرہ محترمہ اینالی سیسلیا باب کی اسناد کی کاپی موصول ہوئی۔
عزت مآب نے سفیرہ کے لئے ان کے اپنے فرائض کی انجام دہی میں نیک خواہشات اور کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔ اس دوران آپ نے مختلف شعبوں میں بارباڈوس کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔
اپنی طرف سے، بارباڈوس کی نئی سفیرہ نے صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی دانشمندانہ پالیسی کی روشنی میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کے سرکردہ مقام کو خوب خوب سراہا۔