متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے بیانات جو کہ پیغمبر اسلام حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین اور گستاخی کے زمرے میں آتا ہے، کی شدید مذمت کی ہے،اور اس کو یکسرمسترد کرنے کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اخلاقی اور انسانی اقدار اور اصولوں سے متصادم تمام طرز عمل اور مشقِ و ترتیب کو سختی سے مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے ۔
وزارت نے مذہب و مذہبی علامات کا احترام کرنے اور ان کی خلاف ورزی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزارت نے رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی ذمہ داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جبکہ ایسے کسی بھی عمل کو روکنے سے روکا جو مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے جذبات کو بھڑکانے میں مدد دیتے ہیں ۔