1971 میں بحیثیت قوم اپنی تأسیس کے بعد سے، متحدہ عرب امارات نے دوسرے ممالک کی ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے فراخدلی سے مدد کی ہے۔ عالمی امن اور خوشحالی کے لئے یہ عزم متعدد شکلوں میں سامنے آیا ہے، جس میں بہبود، شراکت داری کی تعمیر، اورغیرملکی امداد کی فراہمی شامل ہیں۔ بابائے قوم مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی ہدایات سے طے شدہ سمت کے بعد، متحدہ عرب امارات کی غیر ملکی امداد اس یقین کے مطابق دنیا کے لئے کھلے دل کا اظہار کرتی ہے کہ دوسرے ممالک کے امن، سلامتی اور خوشحالی میں شراکت سب کو مضبوط کرسکتی ہے۔ 2013 کے بعد سے، متحدہ عرب امارات مجموعی قومی آمدنی سے سرکاری ترقیاتی امداد کے معاملے میں سب سے بڑے ڈونرز کی طور پر اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے جدول میں سرفہرست ہے۔ متحدہ عرب امارات کی امداد چالیس سے زیادہ تنظیموں سے لے کر 140 ممالک كے لاکھوں افراد تک پہنچتی ہے۔
وژن 2021 میں، متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان اور متحدہ عرب امارات كے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران, عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم, نے 2021 كے سال جب ملک کی پچاسں برس مكمل ہونگے كو متحدہ عرب امارات کے لئے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی خارجہ امداد کی پالیسی کا مقصد 2021 تک متحدہ عرب امارات کو ترقی پذیر ممالک کے لئےایک نمایاں شراکت داراور مددگار ملك بنانا ہے، جو ہماری مدد کی سخاوت اورنتیجہ خیزی دونوں میں مضمر ہے۔ جب متحدہ عرب امارات اپنی پچاس سالہ جشں منا رہا ہو گا، اماراتیوں نے پائیدار ترقی کے حصول میں دوسرے لوگوں کی نمایاں مدد کی ہوگی، اور ہم دنیا میں اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ دنیا میں اپنی شراکت کا جشن بھی منائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی غیر ملکی امداد کا بنیادی مقصد غربت کو کم کرنا اورضرورت مند ملكوں اور برادریوں کی مدد کرنا ہے۔
ہماری غیر ملکی امداد متحدہ عرب امارات کی خارجہ اوراقتصادی پالیسیوں کے دیگرمقاصد میں معاون ثابت ہوگی اور درج ذیل شعبوں میں دوسروں کی مدد کرے گی:
متحدہ عرب امارات کی غیر ملکی امداد کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں: UAEAid@mofaic.gov.ae یا فون 97122222000+ یا ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے @UAEAid